راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ
حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا فکر و فلسفہ احترام انسانیت کا محور ہے۔جس میں
عمل،سلامتی، محبت، بھائی چارے اور مساوات کا درس دیا گیا ہے۔ان خیالات کا
اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری میڈیا پی ٹی وی ،ریڈیو پاکستان اور محکمہ
اطلاعات کے پروڈیوسر ذیشان ملک،محمد حسین فریدی ،اسلم احسن ، محمدشہزاد گل
اور حافظ صفدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او نے کہا کہ صوفی شاعر اور
روحانی پیشواء حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے فلسفے کا بنیادی مرکز عالمگیر
محبت اور انسان دوستی ہے۔
0 comments:
Post a Comment