راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی طرف سے جام پور میں 5ارب روپے کی
خطیر رقم سے ڈیویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے اور تیزی سے اپنی تکمیل کے
مراحل میں داخل ہورہا ہے۔ضلع راجن پور کی پسماندگی کو ختم کرنے کے حوالے سے
یہ منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں
کی مانیٹرنگ کے لئے بحیثیت ڈی سی او راجن پور روزانہ کی بنیادوں پر بریفنگ
لیتا ہوں اور باقاعدگی سے خود وزٹ بھی کرتا ہوں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او
راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے جام پور میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کے
دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او راجن پور نے ڈی
او پلاننگ،ای ڈی اوفنانس،اے سی جام پور،ایکسیئن پی ایچ ای ڈی،ایم ایس جام
پور کے ہمراہ جام پور شہر کے ترقیاتی پروگراموں کے جاری اسکیموں کا معائنہ
بھی کیا۔ٹی ایچ کیو میں سابقہ تعمیر شدہ عمارت MNCHبلاک کو فوری طور پر
بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔تعمیراتی کام میں استعمال ہونیوالے میٹیریل کے
معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مین روڈ پر قائم بجلی کے کھمبوں کوہٹانے
کے لئے محکمہ واپڈا کو ہدایت کی۔ترقیاتی منصوبوں کے درمیان قائم ناجائز
تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم بھی صادر فرمایا۔
0 comments:
Post a Comment