Feature Top (Full Width)

Monday, 25 January 2016

ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور سیاست کا اکھاڑا بن گیا ،اصلاح احوال کیلئے ڈی سی او راجن پور کی تمام کوششیں ناکام ،ایم این اے گروپ نے ایم ایس کا تبادلہ کرا دیا

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور سیاست کا اکھاڑا بن گیا ،اصلاح احوال کیلئے ڈی سی او راجن پور کی تمام کوششیں ناکام ،ایم این اے گروپ نے ایم ایس کا تبادلہ کرا دیا ،مٹھائیاں تقسیم ،مبارک بادیاں اور بھنگڑے ڈالے گئے۔سول سوسائٹی کا اظہار ناپسندیدگی ہسپتال سے سیاست کے خاتمے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے راجن پور آمد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کو سیاست سے پاک کرکے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے انہوں نے انتہائی ایماندار اور محنتی ڈاکٹر محبت علی کو ایم ایس لگوایا اور خود ہسپتال کے معاملات کی نگرانی شروع کر دی جس کے باعث مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے ہسپتال کا رخ کرنا شروع کر دیا ہسپتال کے ملازمین کا ایک گروہ سیاست میں بڑی طرح ملوث ہے بلدیاتی الیکشن میں ناکامی پر اس گروپ نے مخالفین کے بڑے پیمانے پر تبادلے کرادیے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا جس پر ان تبادلوں کو منسوخ کر دیا گیا اور اس گروپ کے لیڈر ڈاکٹر شمع نور کو شو کاز نوٹس بھی دیا ۔ڈی سی او راجن پور نے اس صورتحال کے پیش نظر معاملات کو اپنی زیر نگرانی کر لیا تاہم اس سیاسی گروہ نے پنجاب حکومت کو گمراہ کرتے ہوئے غلط اطلاعات دے کر ایم ایس ڈاکٹر محبت علی چوھدری کا فوری تبادلہ کرا دیا اور ایک بار پھر ہسپتال کو اپنے سیاسی نظریات اور مفادات کے مطابق چلانے کی کامیاب منصوبہ بندی کر لی ہے اس سے نہ صرف ڈی سی او راجن پور کی کوششیں ناکام ہو جائیگی بلکہ ہسپتال کے معاملات سیاسی بنیادوں پر چلانے سے علاقے کے لوگ طبی سہولتوں سے محروم ہو جائیں گئے عوامی و سماجی حلقوں محمد آصف،ذوالفقار،زبیر احمداور محمد عمار نے ضلع راجن پور میں فیوڈل طرز سیاست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے محکمہ ہیلتھ اور ایجو کیشن کو سیاست سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ملوث اہلکارں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور سیاسی تبادلوں کو منسوخ کیا جائے الیکشن کمیشن بھی اس کا نوٹس لے۔بصورت دیگر احتجاج کریں گئے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers