راجن پور ( ڈسٹر کٹ ر پورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے تقریری
اور تحریری مقابلہ جات کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات
نے میدان مار لیا ۔انٹر لیول اردو تقریر مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری
کالج راجن پور کی طالبات نے اول،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کر لی۔جبکہ ڈگری
لیول کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ان مقابلہ جات میں ضلع بھر کے
کالجز برائے خواتین کی طالبات نے شرکت کی۔پوزیشن لینے والی طالبات کو
ڈویثرن لیول کے مقابلہ جات میں شرکت کے لئے ڈی جی خان بھیجا جائے گا
0 comments:
Post a Comment