Feature Top (Full Width)

Wednesday, 27 January 2016

انتخا بی اصلا حا ت کی ضر ور ت و اہمیت پر پا نچ اہم اجلا س

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) العصر ترقیاتی تنظیم ضلع راجن پورکے زیر اہتمام کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کرنے، ان اصلاحات کے لئے ایک جامع طریقہ کار پر مبنی طویل مہم کے ذریعے فافن کی مرتب کردہ سفارشات سے آگاہی اور ان پر آپ کی جماعت کا موقف جاننے کے لئے پانچ اہم میٹنگزمنعقد ہوئیں، جس میں درج ذیل موضوعات سے متعلق انتخابی اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔( 1چیف الیکشن کمشنراور کمیشن کے ممبران کے طور پر تقرری کے لئے اہل و دستیاب افراداور ان کی تقرری کا عمل 2 نگران حکومت کی تقرری کا عمل اور اس کی شرائط3.الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری، خودمختاری، اختیارات اور احتساب 4مساوی حق رائے دہی یقینی بنانے کے لئے انتخابی حلقہ بندیاں5رائے دہندگان کے اندراج کا فعال اور دوستانہ شہری عمل 6قابلِ رسائی اور شفاف پولنگ سکیم)ان میٹنگز میں (DERG)گروپ اور نوجوان رضاکاران نے موجودہ انتخابی قوانین ان میں پائے جانے والی خامیوں اور ان کے حل کے لیے انتخابی اصلاحات کے ضرورت و اہمیت کو سمجھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدداران نے انتخابی اصلاحات کے لیے اس بھر پور عوامی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے لییاپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی کیونکہ انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف انتخابات کا حصول ناگزیر قرار دیااس عوامی مہم کے سلسلے میں ایک میڈیا بریفنگ منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر سید طاہر اقبال ، کلیم قائم خانی اور خضر حیات نے شرکا سے خطاب کیا ۔شرکا ء پریس کانفر نس میں معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers