راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی کے زیرانتظام فاضل پور دیہی
مرکز صحت میں فیملی ہیلتھ کلینک کی تعمیر مکمل ،کلینک کا مکمل سامان بھی
پہنچ گیا ،عنقریب ہیلتھ کلینک اپنا کام شروع کردیگی یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر
پاپو لیشن ویلفئیر خواجہ محسن رسول نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا
کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں پہلی بار کسی دیہی مرکز میں فیملی ہیلتھ کلینک
کاقیام کسی معجزہ سے کم نہیں اور یہ فاضل پور اور گردونواح میں بسنے والے
شہریوں خصوصاً خواتین کے لئے بہت بڑی نعمت ہے اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن
پور میں ڈسٹر کٹ اور تحصیل ہیڈ کوآرٹرز ہسپتالوں میں فیملی کلینک کام کررہے
تھے ذاتی دلچسپی لے کر فاضل پور کے دیہی مرکز صحت میں یہ کلینک منظور
کروایا اور آج الحمداللہ اس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس کا مکمل سامان
جن میں بیڈز ،آلات اور طبی سامان پہنچ چکا ہے اُن کا کہنا تھا کہ جلد ہی
اس کلینک کاباقاعدہ افتتاح کرکے اور اسٹاف کی تعیناتی کے بعد اسے عام
مریضوں کے لئے اسے کھول دیا جائیگا۔
0 comments:
Post a Comment