راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں حالیہ سیلاب میں متاثرہ خاندانوں
کو حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی چیک کی تقسیم جاری ہے۔اس حوالے سے اے سی
راجن پور چوہدری مختار کے دفتر میں مسلم لیگی رہنما سردار جمیل خان بزدار
اور سردار یوسف خان دریشک نے اے سی راجن پور چوہدری مختار کے ہمراہ 2متاثرہ
خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔یونین کونسل مہرے والہ کے 20سالہ شوکت
حسین کی وفات پران کے والد خدا بخش کو 5لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا
گیا جبکہ مڈ میراں کونسل مرغائی کے عبدالرحیم کو 10 لاکھ روپے کاامدادی چیک
پیش کیا گیا کیونکہ ان کی ایک بیٹی ہجانی مائی اور بیٹا واحد بخش دونوں
حالیہ سیلاب میں وفات پاگئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment