راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پولیو کیس ریسپونس کے سلسلے میں خصوصی پولیو
مہم راجن پور کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے
ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔اپنی ڈیوٹی کو مزید بہتر
بنائیں ۔اس اجلاس میں ڈی او سی آفتاب احمد، ای ڈی او صحت،ڈاکٹر علی
ہاشم،ڈاکٹر عبد الرحمان،ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر رضوان،سید آفتاب احمد
اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر موجود ڈاکٹر سید ندیم شاہ وفاقی نمائندہ
اسلام آباد سیل پولیو سٹاپ پروگرام نے خصوصی طور پر تحصیل روجھان اور پولیو
کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
0 comments:
Post a Comment