Feature Top (Full Width)

Sunday, 24 January 2016

راجن پور ،نامعلوم سرکاری اہلکار مستحق خواتین اور بچیوں کی تصاویر اور شناختی کارڈ والے فارم فوارہ چوک میں پھینک کرفرار

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور ،نامعلوم سرکاری اہلکار مستحق خواتین اور بچیوں کی تصاویر اور شناختی کارڈ والے فارم فوارہ چوک میں پھینک کرفرار تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے معروف فوارہ چوک پر گذشتہ روز نامعلوم سرکاری اہلکار پچاس سے زائد ایسے پرشدہ استحقاق فارم پھینک کر فرار ہو گیا جن پر نہ صرف تصاویر اور شناختی کارڈز کی کاپیاں لگی ہوئی تھی بلکہ وہ پر شدہ فارمز تھے جو شاید سوشل ویلفئیر ،بیت المال سے امداد کے حصول کے لئے دیئے گئے تھے بجائے نادار اور مستحق افراد کی امداد کے اُن سے فارمز وصول کر کے یوں سڑک کنارے کچڑا سمجھ کر انہیں پھینک دیا گیا عوا می وشہری حلقوں نے ایسے اہلکار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers