Feature Top (Full Width)

Saturday, 9 January 2016

آپ ﷺ کے آنے سےخواتین کو وہ مقام ملا جو پہلے نہیں تھا بیگم ڈی سی او

راجن پور ( ڈسٹر کٹ ر پورٹر)فاطمہ جناح پارک میں نبی کریم ﷺ کی آمد کی خوشی میں عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہوا ۔جس میں بیگم ڈی سی او اور چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بیگم ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنواریں ۔مزید انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے آنے سے معاشرے میں خواتین کو وہ مقام ملا جو پہلے نہیں تھا۔چیئر پرسن فاطمہ جناح پارک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کا دور ختم ہوااور حق کا بول بالا ہوا۔اس موقع پر دیگر خواتین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers