راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سانحہ چارسدہ باچاخان یونیورسٹی میں ملوث دہشتگرد قوم
کے حوصلے اور علم پھیلانے کے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے۔تعلیمی اداروں
کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی علم دشمنی کا واضح ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار
پرنسپل مسز شاہینہ ناز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور نے سانحہ چارسدہ
کے حوالے سے گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔اس موقع پر پروفیسرز،لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد موجود
تھی۔اس اجلاس میں سانحہ چارسدہ کی شدید مذمت کی گئی اور شہداء کے ایصال
ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا بھی کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment