Feature Top (Full Width)

Tuesday, 12 January 2016

طلبا وزیر اعلی تحریری اور تقریری مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں نذیر احمد سکھانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلباء / طالبات کی وزیر اعلی پنجاب کے تحریری اور تقریری مقابلوں 2015-16 میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل کامرس کالج راجن پور پروفیسر نذیر احمد سکھانی نے مقابلوں کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر منعقد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تحریری اور تقریری مقابلہ جات میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے ہونہار طلباء / طالبات نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے کالج کا نام روشن کیا۔جن میں محمد آصف کلاس بی کام اول پوزیشن اردو مضمون نویسی ، شمع طیبہ خالد کلاس ڈی کام اول پوزیشن انگریزی مضمون نویسی اور عارفہ رزاق کلاس ڈی کام دوسری پوزیشن اردو مضمون نویسی حاصل کی۔پرنسپل نے کہا کہ یہ پوزیشن ہولڈرز طلباء / طالبات ڈویثرن لیول کے مقابلوں میں بھی شرکت کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers