راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،نادرا دفتر میں ٹاؤٹ مافیا کاراج ،غریب
دیہاتی سارا سارا دن قطار میں کھڑے ہوکر بغیر شناختی کارڈ بنوائے گھروں کو
مایوس لوٹنے پر مجبور،بااثر افراد مرکزی دروازے سے داخل ہو کر فوری شناختی
کارڈ بنوا نے لگے ،حق تلفی پر شہری سراپاء احتجاج، کرپٹ اور مغرور آفیسر
واہلکار تبدیل کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر میں قائم
اکلوتے نادرا سنٹر میں تعینات مبینہ کرپٹ اور مغرور آفیسرزنے غریب شہریوں
کے لئے قو می شناختی کارڈ کی تیاری کو مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنادیا ہے
راجن پور کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری قو می شناختی کارڈز کی تیاری
میں سارا سارا دن ذلیل وخوار ہورہے ہیں غریب شہری لمبی لمبی قطاروں میں لگ
کر سارا سارا دن کھڑے رہتے ہیں مگر انہیں قو می شناختی کارڈ کی تیاری کے
پہلے مرحلہ ٹوکن کا اجراء نہیں کیا جا تا جبکہ بااثر افراد اور ٹاؤٹ مافیا
جن کا اندر بیٹھے ملازمین سے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ ہے انہیں کھڑکی اور
دروازے سے اندر بلوا کر ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے شہریوں محمد حسن ،عبدالرحمن
،محمد یوسف ،محمد اکرم ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ مبینہ طور پر
مغرور انچار ج اور عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کیا
جائے ۔
0 comments:
Post a Comment