Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 January 2016

راجن پور،صوبائی محکموں پبلک ہیلتھ،انہار،بلڈنگز،روڈز،زراعت ،جنگلات اور ریونیو کے ٹیکنیکل ملازمین کی سکیل اپ گریڈ یشن کے مطالبہ پر احتجاجی ریلی ودھرنا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور،صوبائی محکموں پبلک ہیلتھ،انہار،بلڈنگز،روڈز،زراعت ،جنگلات اور ریونیو کے ٹیکنیکل ملازمین کی سکیل اپ گریڈ یشن کے مطالبہ پر احتجاجی ریلی ودھرنا،ڈی سی او آفس پہنچ کر نعرے بازی ،حکومت پنجاب سوتیلی ماں جیسا سلوک اب بند کرے ،ڈی سی او ظہور حسین گجر کو احتجاجی اجلاس ومطالبات کی کاپی پیش کی تفصیلات کے مطابق آج صوبائی محکموں پبلک ہیلتھ پنجاب ،انہار،زراعت ،جنگلات اور محکمہ ریو نیو کے ٹیکنیکل اسٹاف نے سکیل اپ گریڈیشن کے مطالبہ پر محکمہ انہار میں دھر نادیا مقررین شیخ زاہد حسین،ضیاء الدین بوزدار،رانا علی ذوالقرنین ،غلام عباس ٹیم لیڈر بم ڈسپوزل اسکواڈودیگر کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے اپ گریڈیشن تک اُن کا احتجاج جاری رہیگاحکو مت پنجاب کی جانب سے ٹیکنیکل اسٹاف کی اپ گریڈیشن کو نظر انداز کر نے کی مذمت کی گئی بعدازاں ملاز مین نے محکمہ انہار سے ڈی سی او کے دفتر تک احتجاج کیا اس موقع پر ملاز مین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ملازمین کا کہنا تھا کہ کلریکل اسٹاف کی طرح اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیکنیکل اسٹاف کے اسکیل بھی اپ گریڈ کئے جائیں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اسکیل بڑھانے بارے وعدہ خلا فی کی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ صو بائی محکموں میں تعمیرات میں یہی ٹیکنیکل اسٹاف پیش پیش ہوتا ہے مگر ان ملازمین کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے اُنہوں نے حکومت پنجاب سے فوری طور پر اسکیل اپ گریڈیشن کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے احتجاج ودھرنے میں سب انجئینرز مجاہد لشاری ،شکیل احمد،میاں عبدالشکور ،سہیل احمد پٹواری،ٹریسر ،ڈرافٹسمین،ہیڈ ڈرافٹسمین،سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین ،بلاک آفیسرز،فاریسٹ گارڈز،درجہ چہارم کے مستری ،الیکٹریشن،پلمبر،سپروائزرز سمیت ضلع بھر کے ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرپور تعداد شریک ہوئی ملازمین نے ڈی سی او چوہدری ظہور حسین گجر کو احتجاجی اجلاس ومطالبات کی کاپی بھی پیش کی ڈی سی او نے اُن کے مطالبات صوبائی حکام کو بھجوانے کی یقین دہانی کرائی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers