Feature Top (Full Width)

Saturday, 16 January 2016

ضلع راجن پور کے کالجز کے درمیان تقریری اور تحریری مقابلہ جات میں 54طلباء طالبات نے حصہ لیا

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پورکے پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا ہے کہ ضلع راجن پور کے کالجز کے درمیان تقریری اور تحریری مقابلہ جات میں 54طلباء طالبات نے حصہ لیا۔ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے 31 طلباء نے اول پوزیشن حاصل کی۔جس کا سہرا ہمارے کالج کے اساتذہ کو جاتا ہے کہ وہ کیسے دن رات کالج کی ساکھ کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام ضلع بھر میں نمایاں حیثیت حاصل کر رہا ہے۔میں اپنے تمام طلباو طالبات اور اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers