Feature Top (Full Width)

Wednesday, 27 January 2016

راجن پور ،محکمہ انہار کے زیرانتظام ضلع بھر کی نہروں کی مرمت کے ٹینڈرز کا نیلام عام

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ انہار کے زیرانتظام ضلع بھر کی نہروں کی مرمت کے ٹینڈرز کا نیلام عام ،کنٹریکٹرز نے مقابلہ کیا اور ایک سے تیس فی صد کم پر کنٹریکٹ حاصل کئے ،کامیاب بولی دھندگان کو ورک آرڈرز جاری ،کم بولی پر ٹینڈرز حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کوسات یوم کے اندر کارکردگی سیکورٹی جمع کروانا ہوگی یہ بات ایکسئین انہار چوہدری حبیب الرحمن نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ کم بولی پر کنٹر یکٹ لینے والوں کنٹریکٹرز محکمہ کو علیحدہ سے کارکردگی سیکورٹی جمع کرائیں گے نیلامی میں نہ صرف راجن پور بلکہ ڈیرہ غازیخان اور دیگر اضلاع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کے کنٹر یکٹرز بھی شریک ہوئے یہ کنٹریکٹ ضلع کی مختلف نہروں کی سالانہ مرمت کے لئے دیئے گئے ہیں جن کی مرمت کا دورا نیہ بھی تین ماہ دیا گیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers