Feature Top (Full Width)

Friday, 29 January 2016

ضلع راجن پور میں پاسپورٹ آفس کا اجراء ,عوام کی دیرنہ خوا ہش پو ری

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پورمیں ریجنل پاسپورٹ آفس کا افتتاح مقامی ایم این اے سردار حفیظ الرحمن خان دریشک کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے کیا ضلع راجن پور میں پاسپورٹ آفس کا اجراء عوام کی دیرنہ خوا ہش پو ری ہو گئی، پا سپورٹ آفس افتتا ح مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے بھائی سردار یو سف خان دریشک نے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر مظہر وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صوفی نذیر احمدانجم ، انچارج ممتازاحمد قیصرانی سمیت شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر مظہر وٹو کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے بنوانے والوں کی تعداد میں پچھلے سال کی نسبت ایک لاکھ افراد کا اضا فہ ہواہے اب ضلع راجن پور کے شہریو ں کو 120کلومیٹر کا سفر طے کر کے ڈی جی خان جانے کی بجائے راجن پور میں پاسپورٹ بن سکے گا لو گوں کی مشکلات میں کمی آئے گی ، نئے پاسپورٹ کی نارمل فیس 3ہزار روپے جبکہ ارجنٹ فیس 5ہزار روپیہوگی نارمل کٹیگری کا پاسپورٹ 2ہفتوں کے درمیان مل سکے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ایک ہفتے کے اند ر صارف کو مل جائے گا ، اس موقع پر یوسف دریشک کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کاراجن پور میں اجراء عوام کی دریرینہ خواہش پو ری ہو گئی ، اگلے مہینے انشاء اللہ راجن پور میں سو ئی گیس کا افتتاح کیا جائے گا پروگرام کے آخر میں دعا کرا ئی گئی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers