Feature Top (Full Width)

Wednesday, 20 January 2016

شرپسند عناصر کوئی بھی فائدہ اٹھا سکیں ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور روحانی پیشواء حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج دربار فرید ؒ کو عراق گلاب سے غسل اور چادر چڑھا کر کردیا گیا ہے ۔ یہ سعادت سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ ،ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر ،خواجہ غلام فرید کوریجہ،خواجہ عامر فرید کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ اور دیگر نے حاصل کی اور دعا کرائی گئی۔پاکستا ن بھر سے زائرین کی بہت بڑی تعداد اور مہمانان گرامی اس میں خصوصی شرکت کرتے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے خواجہ غلام فریدؒ کے عرس کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ،ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور،اے سی راجن پور، ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈی او فاریسٹ،ڈی او سول ڈیفینس، ڈی او لیبر،جنرل مینیجر محکمہ اوقاف،ٹی ایم او،ریسکیو نمائندہ، ایس ایچ او کوٹ مٹھن اور دیگر افسران نے شرت کی۔ڈی سی او راجن پور نے ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں جاری دہشتگردی کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری نہایت اہم ہوگی،ایسی کوئی کمی نہ رہنے دیں کہ شرپسند عناصر کوئی بھی فائدہ اٹھا سکیں۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔دربار سے ملحقہ عمارتوں سے زائرین کے لئے مٹھائی وغیرہ پھینکنے پر مکمل پابندی کو یقینی بنایاجائے اور میں نے ایک لیٹر سائن کردیا ہے کہ اس مذہبی تہوار کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوئی سرکس یا ورائٹی شو کا انعقاد نہیں ہوگا ،اس پر بھی سختی سے عمل کروایا جائے۔ باقی تمام محکمہ جات اپنے اپنے انتظامات دوبارہ چیک کرلیں اور اس بات کو ہر حال میں ممکن بنائیں کہ کسی بھی قسم کی کوئی کمی ہونے کی وجہ سے ضلع راجن پور کی ساکھ متاثر نہ ہو۔ علاوہ ازیں عرس مبارک کے موقع پر لوکل روائتی کھیلوں کا اہتمام بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers