راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،لانگ کالونی کی گلیوں میں گندہ پانی
جمع ہونے سے شہری آمدورفت سے محروم ،نمازیوں کو نماز کی آدائیگی میں بھی
مشکلات ،بند روڈ نالہ کی نکاسی نہ ہو سکنے کے باعث لانگ کالونی کی گلیاں
گندے پانی سے بھر گئیں ڈی سی او ،ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے فوری نوٹس لیں
اہلیان لانگ کالونی سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق لانگ کالونی کے مکینوں
عبدالستارخان،حاجی امیر بخش خان ،عبیداللہ آصف گبول ،جلیل خان گبول،حاجی
بشیر احمد گبول،عبدالرحیم طارق بھٹی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ
لانگ کالونی کی گلیاں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں مرکزی بند روڈ کے
نالہ کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہوسکنے کے باعث سیوریج کا گندہ پانی گلیوں
میں پھیل کرنہ صرف بدبو اور تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ اہل علاقہ کی آمدورفت
بھی معطل ہو کررہ گئی ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی او ضلع اور ایڈ منسٹریٹر
بلدیہ سے گلیوں ونالیوں کی تعمیر سمیت مرکزی بندروڈ کے نالہ کے پانی کی
نکاسی کویقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment