Feature Top (Full Width)

Sunday, 10 January 2016

ضلع بھر کے پٹواری اور عملہ ریو نیو بھی سراپاء احتجاج

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکیل اپ گریشن کا مطالبہ ،ضلع بھر کے پٹواری اور عملہ ریو نیو بھی سراپاء احتجاج ،نائب تحصیلدار ان بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق آفیسران وعملہ ریو نیو کا خصوصی اجلاس زیرصدارت محمود فرید سیال منعقد ہوا اجلاس میں نائب تحصیلداران زاہد محمود مزاری ،محمد انور قریشی ،علی ذوالقر نین ،زاہد حسین جتوئی سا بق تحصیل صدر انجمن پٹواریان راجن پور،چوہدری فاروق پٹواری،غلام فاروق مزاری ،واجد اقبال،حسن محمودشاہ،عباس ہاشمی،عابد حسین،حضور بخش،غلام مصطفیٰ قانونگو،عبدالمالک گرداورسمیت عملہ ریونیو کی کثیر تعداد شریک ہوئی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگر ملازمین کی طرح آفیسران وعملہ ریونیو کے اسکیلز بھی اپ گریڈ کئے جائیں اجلاس کے دوران مطا لبہ کیا گیا کہ پٹواری کا سکیل نو سے گیارہ،قانونگو کا گیارہ سے چودہ،نائب تحصیلدار کا چودہ سے سولہ جبکہ تحصیلدار کے اسکیل سولہ سے سترہ کیا جائے اس موقع پر آفیسرز وعملہ ریو نیو نے تحصیل دفاتر کے احاطہ میں احتجاج بھی کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers