راجن پور( ڈسٹر کٹ ر پورٹر)11جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم
کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران
3لاکھ80ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی
جائے گی۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ
تعا ون کریں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈی
ایچ او،ایم ایس،ڈاکٹر ہاشم علی،آفتاب شاہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود
تھے۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 1018ٹیمیں کام کریں گی۔انہوں نے
کہا کہ عرس کے دوران ہماری ٹیم مستقل وہاں رہے گی۔
0 comments:
Post a Comment