راجن
پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجا ب کی طر ف سے اسپیشل افراد کے لئے
نوکریوں میں 3فیصد 5کوٹہ کردیا گیا ہے۔ضلع راجن پو ر میں اس حوالے سے محکمہ
تعلیم میں 18خصوصی آسامیوں کے حوالے سے 22-01-2016کو انٹرویو لیئے گئے
تھے۔27جنوری کو آرڈر ہوئے اور 28جنوری 2016کو 15اسپیشل افراد میں آرڈر
تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ 3افراد منتخب نہیں ہوسکے۔درجہ چہارم کے 3نابینا
اور 12پولیو کیس والے اسپیشل افراد میں آرڈر کی تقسیم کی جا رہی ہے۔ان
باتوں کا اظہار ڈی او سی میاں آفتاب احمدنے اسپیشل افراد میں آرڈر تقسیم
کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر ڈی او تعلیم زنانہ فوزیہ حنا،ڈی او تعلیم
مردانہ،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز اور متعلقہ اسکولوں کے افراد موجود
تھے۔ڈی او سی نے کہا کہ اسپیشل افراد ہماری سوسائٹی کے اہم رکن ہیں اور ان
کو قابل رحم مت سمجھا جائے۔حکومت ان کی مالی طور پر مدد کر رہی ہے تاکہ یہ
اپنا مستقبل خود سنوار سکیں۔
0 comments:
Post a Comment