Feature Top (Full Width)

Thursday, 7 January 2016

غربت مکاؤ پروگرام کے تحت بیوہ ,نا دار مستحق خو اتین میں مفت بھیٹر بکر یا ں تقسیم کی گئیں

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب غربت مکاؤ پروگرام کے تحت بیوہ ،غریب اور ناداردیہی خواتین میں بھیڑ اور بکریاں مفت تقسیم کر رہی ہے تاکہ ان کی ذرائع آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو۔مویشی پال حضرات کی خدمت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مصروف عمل ہیں۔اس سے ملکی ترقی میں خوشحالی آئے گی۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے بیوہ خواتین میں بھیڑ اور بکریاں تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ایم پی اے اور ایم این اے کے نمائندہ گان یوسف خان دریشک،جمیل خان بزدار،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی،فنانس،ڈی او لایؤ سٹاک ڈاکٹر افتخار بزدار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ تین سال تک ان جانور فروخت نہیں کی جا سکے گی۔ای ڈی او زراعت اور ڈی او لایؤ سٹاک نے بتایا کہ تحصیل راجن پور کے دیہی علاقوں میں سروے کے بعد تین سو خواتین میں حکومت کی طرف سے دو بھیڑیں اور دو بکریاں قرعہ اندازی کے ذریعے دی جارہی ہیں اور خواتین خود اپنی پرچی نکال کربھیڑ یا بکریوں کا انتخاب کر رہی ہیں۔ایک خاتون کو دو بکریاں یا دو بھیڑیں قرعہ اندازی کے ذریعے حصے میں آئیں گی۔انہوں نے خواتین سے کہا کہ ان کی حفاطت کریں اور ان کی نسل کو بڑھائیں تاکہ ملک میں دودھ اور گوشت کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔اپنے جانوروں کی ویکسینیشن کے لئے محکمہ لایؤ سٹاک سے رابطے میں رہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers