راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کی عمارت کی
تزئین وآرائش کا کام ،کنٹریکٹر کی جانب سے ناقص میٹرئیل سے تعمیر کرنے کا
انکشاف ،ہسپتال کی چھت پر پرانا ٹسو استعمال کر نے لگا ڈی او بلڈنگز محمد
ثاقب نے کئی ماہ سے جاری کام کا معائینہ تک نہ کیا بھاری چمک کے عوض کنٹر
یکٹر کے بلز کی سرکاری خزانے سے آدائیگی کی جا نے لگی ڈی سی او راجن پور
نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی
خصوصی ہدایت پر ڈسٹر کٹ ہسپتال کی عمارت جو کہ انتہائی مخدوش حالت کو پہنچ
چکی تھی دو کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ڈسٹر کٹ بلڈ نگ کی جانب
سے ہسپتال کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کا ٹھیکہ مقا می کنٹریکٹر اصغر
گور چانی کودیا گیا جس نے مقامی فیکٹری سے ناقص ٹف ٹائیل منگوا لی جبکہ
ہسپتال کے کمروں اور چھت کی تعمیر میں ناقص میٹرئیل کااستعمال شروع کردیا
حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کنٹریکٹر نے چھت پر استعمال شد ہ ٹسو لگا نا شروع
کردیا دوسری جانب محکمہ بلڈ نگز کے ڈی او محمد ثاقب نے ڈسٹر کٹ ہسپتال کی
تعمیر کے کئی روز سے جاری کام کا معائینہ تک نہ کیا بلکہ بھاری کمیشن کے
عوض ناقص میٹرئیل کی اعلیٰ معیار کے میٹر ئیل کے برابر نرخوں پر سرکاری
خزانہ سے آدائیگی کی جارہی ہے اور یوں کنٹریکٹر کو مالی فائدہ پہنچایا
جارہا ہے شہریوں محمد حفیظ ،ولی خان ،محمد حسن ، طاہر علی ودیگر نے ڈی سی
او راجن پور چوہدری ظہور حسین سے نوٹس لینے اور کرپٹ آفیسران محکمہ بلڈ نگز
کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment