راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کی معروف سیاسی شخصیت مخدوم سیدندیم شاہ نے
کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام سے ہی پاکستان کی معاشی حالت مستحکم ہوگی بڑے
مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے میں کسی ادارے کو پس وپیش سے کام نہیں لینا چاہیئے
پاکستانی قوم اب کرپٹ شخصیات سے جان چھڑانا چاہتی ہے یہ بات انہوں نے صحا
فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں
کو کھوکھلا ء کر کے رکھ دیا ہے ملک کے رکھوالوں کو اس حوالے سے کردار ادا
کر نا چاہیئے اور کرپٹ شخصیت چاہے اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہو اسے
احتساب کے کٹہرے میں لاکر اُن سے لوٹی دولت واپس لے کر سرکاری خزانے میں
جمع کرا نی چاہیئے اُن کا کہنا تھا کہ اربوں کی کرپشن کر نے والے سرعام
دندناتے پھر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ایسے کرپٹ عناصر کا قلع قمع کیا
جائے کرپشن کے خلاف کاروائی ہر پاکستا نی کی خواہش ہے ۔
0 comments:
Post a Comment