Feature Top (Full Width)

Sunday, 10 January 2016

خواجہ غلام فرید ؒ کا 118 واں سالانہ عرس 16 جنوری سے شروع ہو گا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بر صغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ وہفت زبان شاعر حضرتخواجہ غلام فرید ؒ کا 118 واں سالانہ عرس 16 جنوری سےکوٹ مٹھن میں شروع ہورہا ہے عرس تین روز تک جاری رہے گا عرس کے پہلے روز بعد نماز فجر قرآن خوانی اور دربار شریف کوغسل دے کرعرس کی باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا جائیگا نوبجے چادر پوشی کی جائیگی جس میں کمشنر ڈی جی خان یثرب ہنجرا،ڈی سی او چوہدری ظہور حسین اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل شرکت کریں گے عرس کے پہلے روز بعد نماز مغرب عظمت فرید کانفرنس منعقد کی جائیگی ڈسٹر کٹ منیجر اوقاف حماد حسن نے تفصیلات بتلاتے ہوئے مزید کہا کہ عرس کے دوسرے روز محفل سماع،عظمت فرید کانفرنس اور شام کو چراغاں کیاجائیگا عرس کے تیسرے اور آخری روز ایک بجے اختتا می دعاء کرائی جائیگی اُن کا کہنا تھا کہ دربار کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر نگ کی جائیگی سول ڈیفنس کی مدد سے واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے جبکہ عرس کے تیسرے اور اختتا می روز ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers