راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ راجن پور کے
ڈی سی او ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ریٹرنگ آفیسر / ڈسٹرکٹ
مانیٹرنگ آفیسر عبدالرؤف مغل نے نو منتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور جنرل
کونسلرز سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں یو سی 49,50,51,52,53اور
ٹرائبل ایریا کی یو سی 69کے 6چیئرمین،6وائس چیئرمین اور 36جنرل کونسلرز نے
حلف اٹھایا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نو منتخب نمائندوں کو بتایا کہ آپ کا
نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے اور وہ سیٹیں جن پر الیکشن نہیں ہوسکا انکا شیڈول
2دن میں آرہا ہے۔اس کے بعد پہلے نمبر پر جنرل کونسلرز،دوسرے نمبر پر وائس
چیئرمین اور تیسرے نمبر پر چیئرمین سے حلف لیا گیا۔پنجا ب لوکل گورنمنٹ
ایکٹ مجریہ 2013،کے شیڈول 5،رول 54اور سب رول 6کے تحت حلف نامہ لیا گیا ۔جس
میں تمام نو منتخب نمائندوں نے حلف لیا کہ وہ پاکستان کے وفادار رہیں
گے،اپنے فرائض منصفانہ طور پر ادا کریں گے،سرکاری رقوم کا غلط استعمال
روکیں گے،عوام کی خدمت کریں گے اور سرکاری معاملات کو افشاں نہیں کریں
گے۔اسی ضمن میں ضلع بھر کے 14 ریٹرننگ افسران نے نو منتخب چیئرمین،وائس
چیئرمین اور جنرل کونسلرز سے حلف لیا۔
0 comments:
Post a Comment