Feature Top (Full Width)

Saturday, 9 January 2016

راجن پور ،سب انجیئنرز،ڈرافٹسمین،ہیڈ ڈرافٹسمین سمیت ٹیکنیکل ونگز کے ملاز مین کا اسکیل اپ گریڈ یشن کے مطالبہ پر احتجاجی دھرنا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،سب انجیئنرز،ڈرافٹسمین،ہیڈ ڈرافٹسمین سمیت ٹیکنیکل ونگز کے ملاز مین کا اسکیل اپ گریڈ یشن کے مطالبہ پر احتجاجی دھرنا ،13 جنوری سے دفاتر کی تالہ بندی اور ڈی سی او دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کااعلان تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر ٹیکنیکل انجیئنرنگ ونگز ضیاء الدین بزدارکی قیادت میں محکمہ انہار،بلڈنگز،ہائی وے ٹی ایم اے ،پبلک ہیلتھ انجیئنر نگ ودیگر محکموں کے انجیئنرز،ہیڈ ڈرافٹسمین ،ٹریسرز نے آج محکمہ انہار کے سبزہ زار میں سکیل اپ گریڈیشن کے مطالبہ پر دھرنا دیا اور احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹس سے جونئیر کلرک تک کوپرموشن دی گئی مگر ہم ٹیکنیکل ونگز کے ملاز مین جو کئی سال کاڈپلومہ کرکے محکمہ میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں ہمیں پنجاب حکومت نے محروم کیا اور ہمارے اسکیلز اپ گریڈ نہ کئے ایسا کرکے حکومت پنجاب نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسکیل اپ گریڈیشن تک ہماری ہڑتال جاری رہیگی دفاتر کی تالہ بندی کریں گے مظاہرے کریں گے ڈویژنل اور صوبائی سطح پر ہڑتال کے دائرہ کار کوبڑھائیں گے احتجاج میں شیخ زاہد حسین نائب صدر محکمہ انہار،ریاض احمد جنرل سیکرٹری محکمہ ہائی وے ،جاوید اختر فنانس سیکرٹری پبلک ہیلتھ ،راؤریاض احمد لوکل گور نمنٹ سمیت دیگر ملازمین شریک ہوئے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers