راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی
طرف سے آئے ہوئے ایک لیٹر کے مطابق دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے تمام
SOP,s کے حوالے سے اگلے 24گھنٹوں کے اندر (23-01-2016دن 12:00بجے تک )ضلع
راجن پور میں قائم تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے ہر
حال میں خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں۔اس حوالے سے کوئی بھی کمی نہیں رہنی
چاہیئے جدھر بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل نظر نہ آئیں ان سکولوں یا کالجز کو
فوری بند کیا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین
گجر نے دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔اس
موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب احمد،اے ڈی سی ارشد گوپانگ، ای ڈی او تعلیم،
ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی
،رینجرز سکول،عطاء اللہ خان دانش سکول، پرنسپل ڈی پی ایس سکول،ڈی ایم او،
ڈی ایس پی راجن پور،اے سی راجن پور،ڈی او زاور متعلقہ افراد موجود
تھے۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ راجن پور میں سیکنڈری،ہائر
سیکنڈری،ایلیمینٹری اور پرائمری سکولوں کی کل تعداد 1157ہے۔جنکو A+;A and B
Categoriesمیں تقسیم کیا گیا ہے۔A Catogary میں 36،A+ Category میں 7جبکہ B
Category میں1373سکولوں کی تقسیم کی گئی ہے۔SOP,s پر اپنے محدود وسائل سے
عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈی سی او راجن پور نے ہدایت کی کہ دانش سکول فاضل
پور(میل اور فی میل) اور ڈی پی ایس راجن پور چونکہ کھلے علاقے میں قائم ہیں
اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو دیکھا جائے تو دہشتگرد آسان ہدف اپنا رہے
ہیں ، اسلئے ان کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے۔ آپ سب لوگ اپنے اپنے
سکولوں اور کالجز میں تمام SOP,s کو یقینی بنائیں ۔بیکن ہال سکول سسٹم آسنی
روڈ میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل نہیں ہیں اسلئے اس کو فوری طور پر تا
حکم ثانی بند کردیا جائے اور بی کیٹیگری میں ڈگری کالج خواتین کوٹ مٹھن کو
وارننگ جاری کی جائے کہ دیواروں کو 6فٹ کی بجائے8فٹ تک کیاجائے۔ بعد ازاں
چائلڈ لیبر کے حوالے سے ڈی سی او راجن پور چوہدی ظہور حسین گجر نے ایک
اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی سی ارشد
گوپانگ،اے سی راجن پور،ڈی ایس پی راجن پور،ای ڈی او ایجوکیشن، ڈی او لیبر
اور دیگر متعلقہ افرد موجود تھے۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ابھی تک 7ایف
آر کا اندراج ہوچکا ہے اور 7مالکان سمیت 10لوگوں کی گرفتاری عمل میں آچکی
ہے۔ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ 5سے 14سال کے بچوں کے حوالے سے خصوصی طور
پر بھٹوں کی چیکنگ کیجائے۔چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دفاتر کو سیل
کیا جائے نہ کہ مینوفیکچرنگ کے عمل کو روکا جائے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اہم
ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے بچوں کو فوری سکولوں میں داخل کرائیں اور ان کے
لئے بلا معاوضہ کتابیں،یونیفارم،اسٹیشنری اور جوتوں کاانتظام کرے۔اے سی
صاحبان اپنے ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ملاکر روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کو
یقینی بنائیں اور مجھے روزانہ رپورٹ پیش کریں۔
0 comments:
Post a Comment