را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ راجن پور میں حضرت خواجہ غلام فرید
صاحب کے 118ویں عرس کی 3روزہ تقریبات جاری ہیں۔اس حوالے سے کوٹ مٹھن میں
انٹرنیشنل سیمینار: اسلام دین امن :منعقد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے سجادہ
نشین حضرات، خواجہ معین الدین محبوب، خواجہ کلیم الدین کوریجہ، صوبائی
وزراء، سیا سی و سماجی شخصیات، خادمان اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت
کی۔اس موقع پرمقررین نے اپنے اپنے جذبات کا اظہا ر خیال کیا اورخواجہ غلام
فرید صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔سب نے اس بات پر زور دیا کہ غلام
فرید صاحب نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا اور وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان
کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ تمام مکاتب فکر کو آپس میں بھائی چار ے پر زور
دینا چاہیئے اور مسلمانوں کو ایک صف میں لانے کی کوشش کی جائے۔
0 comments:
Post a Comment