راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قانون جرائم پیشہ عناصر کے مسلسل تعاقب میں ہے۔ عوام کا
تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل پولیس آفیسر
سرکل روجھان مجاہداقبال برمانی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے
کہا کہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا
پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت
نہیں کی جائے گی۔ سرکل روجھان کے تمام تھانہ جات کے SHO کو واضح ہدایات
جاری کی گئی ہیں کہ وہ سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں۔ اور ان کے
مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نفرت انگیز تقاریر
۔لٹریچر اور فرقہ ورانہ کشیدگی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے
گا۔ ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کی جراتمندانہ اور نڈرقیادت میں ضلع
راجن پور پولیس اپنے تمام وسائل اور صلاحتیں بروئے کالارہی ہے۔ اس موقع پر
ایس ایچ او عمر کوٹ سلطان محمودقریشی ایس ایچ او روجھان ۔ ریڈرڈی ایس پی
ملک ساجد اورملک غلام رضاکھیارا بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment