Feature Top (Full Width)

Thursday, 28 January 2016

حکومت پنجاب اساتذہ کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے ٹیچرز یونین

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے راہنماؤں سلیم اکبر جسکانی ،حبیب اللہ سیاچ ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب اساتذہ کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرے وگرنہ اساتذہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے پہلے مرحلہ میں پنجاب کے اساتذہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہیں اساتذہ راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں یہ فیصلہ سراسر غلط ہے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کر نے کی بجائے مسائل میں اضافہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اساتذہ حکو مت پنجاب کے فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکو مت پنجاب اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور اساتذہ کے مطالبات کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے اور منظوری دے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers