Feature Top (Full Width)

Saturday, 16 January 2016

حکومت کو ویلفئیر اسٹیٹ بنا نے کیلئے کو شا ں ہے آفتا ب احمد

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ہم گورنمنٹ آف پنجاب کے مشکور ہیں کہ خادم اعلیٰ پنجا ب خدمت کارڈ پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر میں 2لاکھ اسپیشل افراد کی بحالی پروگرام کی مد میں سالانہ 2ارب کا بجٹ فراہم کررہی ہے۔حکومت پنجاب کا مقصد اسپیشل افراد کو احساس دلانا ہے کہ وہ قابل رحم نہیں بلکہ عام افراد کی طرح ذمہ دار شہری ہیں اور حکومتی امداد کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں نکھا ر لاتے ہوئے مستقل طور پر کوئی ہنر سیکھ کر اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔اپنے ملک کو ویلفئر اسٹیٹ بنانے میں حکومت اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور آگے چل کر ہیلتھ کارڈ ز کا اجراء بھی ہورہا ہے۔ان باتوں کی اظہار ڈی او سی راجن پورمیاںآفتاب احمدنے پنجاب خدمت کارڈ پروگرام کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمان،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او فاریسٹ طلعت عباس،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈاکٹر عبدالحفیظ،مختلف انجیوز کے نمائندگان،وکلاء نمائندگان ،میڈیا نمائندگان اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔اصغر جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع راجن پور میں خدمت کارڈ کے اجراء کے لئے 3سینٹرزقائم کیئے گئے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رجسٹر افراد کی لسٹ نادرا سے لی گئی ہے اور ضلع بھر میں 7422اسپیشل افراد سامنے آئے ہیں۔1200افراد کو کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور امید ہے کہ اگلے مراحل میں تمام لوگوں کو کارڈ جاری ہو جائیں گے۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر شازیہ نواز نے بھی دوران بریفنگ بتایاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں ون ونڈو آپریشن جاری ہے۔جس میں سوشل ویلفئیر کے ساتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز،زونگ کاؤنٹر اور بینک آف پنجاب کا عملہ روزانہ کی بنیادوں پر اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers