راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب میں تلور
کے شکار پر پابندی ختم کرنے کے فیصلہ پر تحصیل روجھان کے عوام میں خوشی کی
لہر دوڑ گئی۔جشن منائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پور ی تحصیل
میں اظہار تشکر کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔اس موقع پر عوامی نمائندوں
اور سرکردہ افراد نے خوشی و اطمینان کے جذبات کے ساتھ سپریم کورٹ آف
پاکستان کے مثبت فیصلے کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تلور کے شکار پر
پابندی ختم ہونے پر متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی آمد کے ساتھ علاقے میں
فلاحی منصوبوں کے جاری رہنے سے عوام کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،بڑی
تعداد میں روزگار کے مواقع اور علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
0 comments:
Post a Comment