Feature Top (Full Width)

Sunday, 17 January 2016

غربت و افلاس کے خاتمے کے لئے این جی اوز ہینڈز نمائیاں کرداراداکررہی ہے آفتاب احمد

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ غربت و افلاس کے خاتمے کے لئے این جی اوز ہینڈز نمائیاں کرداراداکررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار سماجی تنظیم ہینڈز کے تعاون سے متاثرین سیلاب میں چھتوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن آفتاب احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ مخلوق خداکی خدمت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ تقریب اہتمام میونسپل اسٹیڈیم راجن پور گراؤنڈمیں کیاگیا۔ ڈی او سی آفتاب احمد نے مزیدکہاکہ سیلاب متاثرین کی جس قدر معاونت کی جائے کم ہے ۔ ہینڈز تنظیم کی ڈسٹرکٹ منیجرمیڈم سعدیہ نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے دوران جن متاثرین کے گھر اور مکانات تباہ ہو گئے تھے شفاف سروے کے بعد تقریباً ایک ہزارسے زائدمتاثرین کو چھتوں کا سامان جس میں 14 عددبانس ایک عدد گارڈر دو عدد شیٹ ایک عددسولرلائٹ فی چھت میں شامل ہیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ تباہ شدہ مکانات دوبارہ بنواکر یہ غریب لوگ دوبارہ آبادہوسکیں۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ ایک ہزارمتاثرین میں تقریباً 800روجھان تحصیل جبکہ 200خاندان لنڈی سیدان کے افرادشامل ہیں ۔ میڈم سعدیہ نواز نے مزیدکہاکہ ہینڈز تنظیم غربت وافلاس کے خاتمے کے لئے ضلع راجن پور میں اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے آخرمیں میڈم سعدیہ نے اپنے ہاتھوں سے چھتوں کا سامان غریب لوگوں میں تقسیم کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers