Feature Top (Full Width)

Saturday, 23 January 2016

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات نے مختلف ادبی مقابلہ جات میں ضلع بھر میں 20پوزیشنیں حاصل کیں مسز شاہینہ ناز

 را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی شخصیت اور صلاحیتوں میں نکھار پید ا کرنے کے لئے ادبی ،تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات وغیرہ کے حوالے سے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل مسز شاہینہ ناز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور نے کالج ہذا کی فیسٹیول کے سلسلے میں کارکردگی بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات نے مختلف ادبی مقابلہ جات میں ضلع بھر میں 20پوزیشنیں حاصل کیں اور اس کے علاوہ ڈویثرن لیول کے مختلف نوعیت کے مقابلہ جات میں کالج ہذا کی طالبات جن میں فریال احمد اول ،زبیریہ فرزین سیکنڈ اور ندا زہراء نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ۔اس موقع پر کالج ہذا کی پروفیسرز،لیکچرارز اور سٹاف بھی موجود تھا۔پرنسپل نے مزید کہا کہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیاں جن میں ادبی مقابلہ جات اور سپورٹس وغیرہ شامل ہیں ان سے طالبات کے ٹیلینٹ میں مزید اضافہ ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers