را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں قائم تمام سرکاری و نجی تعلیمی
اداروں میں سیکیورٹی کے روزانہ کی بنیادوں پر خود مانیٹر کررہا ہوں اور اس
حوالے سے کوئی بھی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوسکتی۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل
نہ ہونے پر اے سی جام پور کو ہدایت کہ بیکن ہال سکول سسٹم تحصیل جام پور
کو تاحکم ثانی فوری سیل کیا جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجر نے اسکولز و کالجز کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے
منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پرڈی پی او غلام
مبشرمیکن، ای ڈی او تعلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی
،رینجرز سکول، پرنسپل ڈی پی ایس سکول،ڈی ایم او،اے سی راجن پور،ڈی او زاور
متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی پی او راجن پور نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے
A+ اور A کیٹیگری کے اسکولوں کی انٹری پر زگ زیگ بیریئر لگائے جا ئیں اور
ایمرجینسی الارم فوری نصب کیئے جائیں۔جن تعلیمی اداروں میں ہوسٹل بنے ہوئے
ہیں وہاں رات کی شفٹ میں بھی سیکیورٹی گار ڈز کا فوری انتطام کیا جائے اور
ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر موک ایکسر سائز کی جائے ۔ڈی سی او راجن
پور نے کہا کہ طلباو طالبات ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہمارا
حکومتی فریضہ ہے۔ملک بھر میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے واقعہ کے بعد
تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پھر سے کوئی
ہماری کمی یا کوتاہیوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے
0 comments:
Post a Comment