راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) جنرل منیجر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی شاہد
فاروق نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خدمت کارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور انہوں
نے کہا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً 14ہزار معذور افراد میں خدمت کارڈ
تقسیم کر چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور وں کی امداد کر کے یہ ثابت کیا
ہے کہ یہ لوگ بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ
کوارٹر ہسپتال راجن پور میں قائم خدمت کارڈ سینٹر معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس
موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ایم ایس راجن پور ڈاکٹر محبت علی،ڈی
او لیبر میاں جہانگیر،سینٹر انچارج شازیہ نوازاور دیگر متعلقہ افسران بھی
موجود تھے۔انہوں نے سینٹر کے ریکارڈ کو چیک کیا اور کہا کہ یہ سینٹر بہتر
انداز میں معذور لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔اور سینٹر پر کچھ کمی بیشی کو
پورا کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔بعد ازاں انہوں نے دوسرے سینٹر
روجھان اور جامپور خدمات کارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment