Feature Top (Full Width)

Sunday, 10 January 2016

راجن پور ،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں راجن پور بھر کے کئی ترقیاتی منصوبے پیش

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں راجن پور بھر کے کئی ترقیاتی منصوبے پیش ،تین منصوبوں کے لئے فنڈز جاری ،سول کلب راجن پور کی تزئین وآرائش،گورا قبرستان واقع ضلع کونسل راجن پور سے ملحق منی پارک کی تعمیر،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول روجہان میں کلاس رومز کی تعمیر اور ضلعی آفیسر روڈز کی کوٹھی کی تزئین وآرائش کے لئے منظوری دیکر فنڈز جاری کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او چوہدری ظہور حسین گجر منعقد ہوا جس میں سول کلب راجن پور کی تزئین وآرائش اور واکنگ ٹریک،پارکنگ اور لان کی تعمیر ومرمت کے لئے 39 لاکھ روپے کی منظوری ،گوراقبرستان سے ملحق خالی جگہ پر منی پارک کے لئے 29 لاکھ روپے ،ڈی اوروڈز کی کوٹھی کی تزئین وآرائش کے لئے دس لاکھ روپے اور گورنمنٹ بوائز سکول روجہان میں دوکلاس رومز اور ہیڈ ماسٹر کے کمرہ کی تعمیر کے لئے 34 لاکھ روپے کے فنڈز کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے اور محکمہ بلڈ نگز کو فنڈز بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers