راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی راجن پور میں کمیو نٹی فیملی
ورکرز کی بھرتی میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے لینے کاانکشاف ،ڈی او
پاپولیشن خواجہ محسن رسول نے بھاری چمک کے عوض انٹرویو سے ایک گھنٹہ قبل
درخواستیں وصول کرکے اُنہیں ملازمت دلوانے میں کردار ادا کیا حقدار
اُمیدواردیکھتے رہ گئے ،میرٹ پراور شفاف انداز سے بھرتی کرنے اور گڑبڑ کرنے
والے آفیسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق راجن پور
کے شہری عبدالصمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت پنجاب ،ڈی جی
پاپولیشن ویلفئیر،ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کو الگ الگ درخواستیں دی
ہیں جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی آفیسر پاپو لیشن ویلفئیر نے یونین
کونسل کی سطح پر کمیونٹی فیملی ورکرز کی بھرتی میں لاکھوں کمائے ہیں ڈی او
پاپولیشن نے اپنے اکاؤیٹنٹ عبدالغفار کے ذریعہ یونین کونسل ونگ کی نسرین
آیا اور فیملی ورکر عاشق حسین کے ذریعے فی آسامی 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے
وصول کئے درخواست گذار کے مطابق سرکاری دفتر میں انٹرویو سے ایک گھنٹہ قبل
تک ملازمت کے لئے بولی دی جاتی رہی اس طرح انٹرویو کمیٹی جس کے چئیر مین
ای ڈی اوصحت اور ممبر میں ای ڈی او فنانس راؤعطاء اللہ تھے میں مبینہ طور
پر زیادہ بولی دینے والے اُمیدواروں کو نمبرز دلوا کر لسٹ بھی تیار کرلی
گئی ہے درخواست گذار کے مطابق ایسا کرکے ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے حق دار
اُمیدواروں کی حق تلفی کی ہے درخواست گذار نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ڈی جی پاپو
لیشن پنجاب اور ڈی سی او ضلع راجن پور سے انصاف فراہم کر نے اور نئے سرے سے
بھرتی کے عمل کو شفاف انداز سے مکمل کرانے اور گڑ بڑکر نے والے کرپٹ
اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کرانے اور کاروائی کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment