Feature Top (Full Width)

Sunday, 24 January 2016

راجن پور،بند روڈ نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے یونین کو نسل غر بی کی متعدد گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،بند روڈ نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے یونین کو نسل غر بی کی متعدد گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں ،علاقہ مکین سراپاء احتجاج ،بند روڈ کو بھاری ٹریفک کے لئے ممنوع قرار دیا جائے یونین کو نسل غر بی کے رہائشیوں محمد اعجاز،عبیداللہ ،حاجی عبدالستار خان ،حاجی محمد ،عبدالصمد ،قاری سرفرازودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتلایا کہ آٹھ سال قبل بند روڈ اور اس سے ملحق نالے کی تعمیر کی گئی بھاری ٹریفک کے گذرنے کے باعث نہ صرف بند روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئی بلکہ ملحق نالہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا جس سے متعدد گلیات کا نکاسی آب بری طرح متاثر ہوا ہے اب یہ عالم ہے کہ نالیوں کا گندہ پانی جوہڑ وں کی شکل اختیار کرچکا ہے جس سے علاقہ مکین نہ صرف آمدروفت کے لئے پریشان ہیں بلکہ بدبواور تعفن کے پھیلنے سے علاقہ مکینوں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی او سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers