Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 January 2016

منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں پرویز خان احمدانی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدرراجن وپر کے ایس ایچ او انسپکٹر پرویز خان احمدانی نے کہاہے کہ سائلین کو بروقت اور میرٹ پرانصاف فراہم کیاجارہاہے۔ منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ان سے کوئی رورعایت نہیں برتی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ صدرکی حدودمیں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدوجہد تیزکرادی گئی ہے۔ سائلین کے ساتھ رویہ سخت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ پولیس نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی بااحسن طریق انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر اے ایس آئی شاہنواز شاہد حسین ،واحدبخش ، ہدایت اللہ ، ذکریا شاہ، اور نائب محرر مرتضیٰ خان، امدادحسین کے علاوہ ملک غلام رضیاکھیارا بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers