Feature Top (Full Width)

Tuesday, 12 January 2016

راجن پورمختلف قبائلی علاقوں کے 20افراد میں سولر پینل تقسیم

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )قبائلی علاقے کے لوگ جدھر عام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،ادھر بجلی جیسی بنیادی ضرورت بھی کوسوں دور ہے۔ایسے وقت میں اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے قبائلی علاقے کے لوگوں میں سولر پینل کی مفت فراہمی ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پولیٹیکل اسسٹنٹ بی ایم پی کے آفس میں قبائلی علاقہ کے لوگوں میں سولر پینل کی تقسیم کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پولیٹیکل اسستنٹ بی ایم پی عامر منیر ،او جی ڈی سی ایل کے افسران،ڈی ڈی او ٹیکنیکل محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے۔اوجی ڈی سی ایل کے افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ ابھی پہلے مرحلے میں مختلف قبائلی علاقوں کے 20افراد میں سولر پینل کی تقسیم کی گئی ہے۔ڈی سی او نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی سے قبائلی علاقے کے لوگوں میں احساس محرومی کم ہوگی اور قبائلی علاقے کے لوگوں کی مزید ترقی کے لئے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers