راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )پنجاب حکومت کے آرڈر پر ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجر کا راجن پور میں قائم مختلف بھٹوں کا دورہ۔انہوں نے
بھٹہ مالکان کو تنبیہ کی کہ حکومت پنجاب کے چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے
عملدرآمد کیا جائے۔معصوم بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے نہ کہ زبردستی بھٹوں پر
مزدوری کروائی جائے۔انہوں نے بھٹہ پر موجود مزدوروں کو بھی کہا کہ اپنے
بچوں کو تعلیم دلوائیں اوراس میں حائل ہر قسم کی رکاوٹوں کو حکومت پنجاب
ختم کرے گی۔جنوبی پنجاب میں ایسے ہی نادار اور ضرورت مند بچوں کے لئے تعلیم
پر خصوصی کام ہورہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment