راجن
پور( ڈسٹر کٹ ر پورٹر) برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ
کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دربار فرید پر ڈی سی
او ظہور حسین گجر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم این اے
ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک،یوسف خان دریشک،اے ڈی سی ،ڈی ایس پی ،زونل
منیجر اوقاف،ای ڈی او ز ،فنانس،زراعت،ریسکیو،سول ڈیفنس،سپورٹس ،واپڈا اور
دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ جس آفیسر کو
جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقہ سے نبھائیں کیوں کہ ضلع راجن پور
کی پہچان حضرت خواجہ غلام فریدؒ سے ہے۔ان کا عرس بھی شایان شان طریقے سے
منایا جائے۔ہر آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی
سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ لیٹرین کے علاوہ پینے کے صاف پانی کے
بہتر انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے محکمہ صحت،ریسکیو،سول ڈیفینس اور پولیس
کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
0 comments:
Post a Comment