Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 January 2016

ڈی ایچ کیو خدمت کارڈ سینٹر میں نئی رجسٹریشن کے مطابق شناختی کارڈ کو دیکھ کر ڈیٹا انٹر کیا جاتا ہے مسز شازیہ نواز

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )خدمت کارڈ سینٹر راجن پور کے حوالے سے سینٹرانچارج راجن پور/ ڈی او سوشل ویلفیئر مسز شازیہ نواز نے کہا ہے کہ کچھ فارم ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خدمت قائم سینٹر کے کچرے میں ملے ہیں،میں ایسی بے بنیاد خبر کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔شازیہ نواز نے کہا ہے کہ ایسے فارم جو کہDistrict Assessment Board Formکہلاتے ہیں اور یہ انکو دیا جاتا ہے جنکو سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا اس سینٹر میں وجود ہی نہیں ہے اور یہ باآ سانی کسی بھی فوٹو کاپی والی دکان پردستیاب ہیں نیزیہ فارم سوشل ویلفیئر آفس میں لیئے جاتے ہیں۔ڈی ایچ کیو خدمت کارڈ سینٹر میں نئی رجسٹریشن کے مطابق شناختی کارڈ کو دیکھ کر ڈیٹا انٹر کیا جاتا ہے۔کمپیوٹر میں باقاعدہ انٹری کے بعد ریفرل سلپ دی جاتی ہے جسکو سینٹر انچارج خود بھرتا ہے ،اس کے بعد ایک فارم اٹیچ کیا جاتا ہے پھر ڈاکٹر کاؤنٹر پر بھیجا جاتا ہے۔جہاں سے چیکنگ کے بعد زونگ کاؤنٹر پر سم جاری ہوتی ہے اور پھر اے ٹی ایم کارڈ کے لئے بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر پر بھیج دیا جاتا ہے۔اس تمام مرحلے کے بعد فائنل چیکنگ کے لئے سینٹر انچارج کے پاس آتا ہے جدھر دوبارہ چیکنگ کرکے سائن کئے جاتے ہیں اور یہ تمام ریکارڈ سینٹر کے اندر ہی محفوظ کیا جاتاہے نیزیہ تمام مراحل پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ مکمل کیئے جاتے ہیں۔ضلع راجن پور کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ،صحافی بھائیوں سے گزارش ہے کہ سینٹر پر تشریف لائیں اور خود آکر تمام مراحل کی تصدیق کرلیں اور ایسی بے بنیاد خبروں سے گریز کریں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers