Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 January 2016

تھانہ عمر کوٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کردیا گیا سلطان محمودقریشی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ عمر کوٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کردیا گیا۔ چوری ڈکیتی ۔ راہزنی ۔ اور موٹرسائیکل ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پالیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او عمرکوٹ سلطان محمودقریشی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موثر گشت کے باعث چوری ڈکیتی ۔ رہزنی کی وارداتوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ منشیات اور جوئے کے اڈہ کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل روجھان مجاہد اقبال برمانی کی قیادت میں عمرکوٹ پولیس امن و امان کے قیام کے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔ اس موقع پر اے ایس آئی ملک الطاف حسین کھیارا۔ سب انسپکٹر انعام اللہ ۔ سیکورٹی انچارج وزیراحمد چانڈیہ محررتھانہ حفیظ اللہ جام فریدبخش اور ملک غلام رضا کھیارا موجودتھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers