Feature Top (Full Width)

Wednesday, 13 January 2016

راجن پور ،خواجہ غلام فریدؒ پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف دھرنا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے زیراہتمام بر صغیر پاک وہند کے عظیم صو فی بزرگ و ہفت زباں شاعرحضرت خواجہ غلام فریدؒ سائیں کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خلاف چوک کچہری راجن پور میں ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا جس میں سرائیکی رہنما مجاہد جتوئی،عبدالکریم ڈمرہ ،جام فیض اللہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ خواجہ فریدؒ سائیں عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے پانچ سال مکمل ہونے کو ہیں اور حکمران پانچ سال سے آئین پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور محمد علی جناح کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہے ہیں یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پر برطرف کر دیا گیا جب موجودہ حکمرانوں کو ماڈل ٹاؤن میں کھلی جارحیت اور قتل عام کرنیکے باوجود کھلی چھٹی دی گئی ہے بدترین کرپشن کی جارہی ہے چھوٹے صوبوں کی سیاسی قیادت اور سرائیکی وسیب نے سیاسی رہنماؤں کو نیشنل احتساب پلان کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن تحت لاہور کے موجودہ حکمرانوں کو زبان کی بنیاد پر رعایت دی جا رہی ہے مشرقی پاکستان کے لوگوں کو بھوکا بنگالی کہا جاتا تھا آج ان کی کرنسی پاکستان سے زیادہ ہے تعلیمی میدان میں ہم سے آگے ہیں بیروزگاری شرح بھی پاکستان سے کم ہے بنگالی پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے مظالم کا شکار ہوئے اب ملک میں رہنے والے سندھی ،بلوچ ،پشتون ،اور سرائیکی بھی پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے مظالم کا شکار ہیں غیر پنجابی سیاسی قائدین اگر اپنی ثقافتوں اور سیاسی حقوق کی بقا چاہتے ہیں تو سرائیکیوں کی جدوجہد کی حمایت کریں سرائیکی صوبہ اس وقت پاکستان کا مسئلہ ہے اور چھوٹے صوبوں اور قوموں کی بقاء کا مسئلہ ہے بلاول بھٹو اپنے خاندان کی تین لاشیں پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے وصول کرچکے ہیں یہی حال بلوچوں اور پشتونوں کا ہے ان کو ہماری جدوجہد کی حمایت کرنا ہوگی پاکستان کو متوازن کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں بابا گرونانک کے تہوار اور لاہور میں اردو کانفرنس سے بھارتی فنکار وں کی شرکت کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی حکومتیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت پنجابی تہوار وں کی میزبانی کرتی ہیں جبکہ خواجہ فریدؒ کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیاں لگا کر لوگوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے اور خواجہ فریدؒ دنیا میں انٹر نیشنل صوفی رہبر اور سرائیکیوں کے قومی رہنما ہیں دنیا ان کے انسان دوست خدمات کو تسلیم کرتی ہے پنجابی اسٹیبلشمنٹ اپنے اقتدار کو خواجہ فریدؒ کے نظریات سے خطرہ محسوس کرتے ہوئے ان کو محدود کررہی ہے اور سرائیکی وسیب کے عوام کو ریاستی طاقت سے دبایا جارہا ہے تاکہ وہ حق کیلئے نہ اٹھیں جاگیر دار اور وڈیرے ارکان اسمبلی لاہور سے اور اسلام آباد منڈیوں میں سرائیکی وسیب کا انتخابی مینڈیٹ فروخت کررہے ہیں سرائیکیوں کو خواجہ فریدؒ کے افکار کافی ہیں کسی جاگیر دار اور حکمران کی ضرورت نہیں دھرتی سے محبت کا پیغام اور آمریت کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی پان کی مون سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سرائیکی وسیب میں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی بند کرائیں اور باقاعدہ خط بھی لکھیں گے اور سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے عرس کے بعد اسلام آباد اور دنیا بھر میں مظاہرے کریں گے خواجہ فریدؒ سے محبت کرنے والے سوشل میڈیا کے زریعے حکمرانوں کی بربریت کا جواب دیں عرس کے تینوں روز صبح دس سے گیارہ بجے دھرنے دیے جائیں گے پابندیوں کے خاتمہ تک احتجاج آئینی قانونی جدوجہد جاری رہے گی اس دھرنے سے سرائیکی قوم پرست رہنما وسینئر نائب صدر خواجہ فریدؒ فاؤنڈیشن مجاہد جتوئی نے کہا کہ خواجہ فریدؒ کے تعلیمات دھرتی سے محبت کا پیغام ہیں یہ پابندیاں حکمرانوں کی گلے کا طوق بنیں گی سرائیکیوں کو قومی تحریک کیساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے اور سڑکوں پر آئیں اس دھرنے سے سرائیکی انقلابی پارٹی کے سربراہ کامریڈ عبدالکریم ڈمرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور کے سیاہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں خواجہ فریدؒ سائیں کے چاہنے والوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں کئے جا سکتے ہیں ایس کیو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سامراج کو شکست ہوگی خواجہ فریدؒ کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی ہے ایس کیو آئی کے ضلعی صدر محمد براٹھا ،ممبر صوبائی کونسل سردار لنڈ،منظور حسین جتوئی ،شعیب پنوار ،اسحاق لغاری نے بھی خطاب کیا اس دھرنے سے میں محمد بخش گوپانگ ،طارق فریدی ،سلیم گوپانگ ،حاجی امجد سیال ،میاں اللہ بخش ،ملک شفیق ،استاد ٹیڈی ،فرید بخش دریشک،اللہ ڈتہ بھایا ،ڈاکٹر منور ،محمد نواز،محمد سلیم ،عباس مہر ،عاشق حسین گوپانگ،پاری خان چانگ،خادم حسین گوپانگ،فرید بخش گوپانگ،عابد حسین سومرو ،محمد یعقوب ،اللہ ڈتہ ،خدا بخش کوش،سیف اللہ حجانہ ،اکبر گوپانگ،اجمل جتوئی،سجاد ساقی ،جاوید،ریاض دستی ،شہزاد فریدی،عباس سیال،عبدالخالق جتوئی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تخت لاہور سے آزادی سرائیکی صوبہ زندآباد اور دربار فریدؒ پر پابندیوں کے خاتمہ کے حق میں نعرے اور خواجہ فریدؒ کے عرس پر تجارتی ثقافتی پابندیوں کے خاتمہ ،دربار فریدؒ پر عبادات پر پابندیوں کے خاتمہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پر مقدمہ کے خاتمہ کی قرارداد یں اور حکومتی رویہ پر قرار داد مذمت اور سرائیکی صوبہ کی قرار داد یں منظور کی گئیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers