را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ن لیگ کی حکومت نے ریکارڈ بیرونی قرضے لیکرملک
کے ہر بچہ بچہ کو لاکھوں کا مقروض کر دیا ہے اور توانائی بحران و مہنگائی
بڑھتی جارہی ہے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور کرپشن سے ملکی
معیشت تباہ ہو رہی ہے سابق صدر پاکستان پرویزمشرف کی قیادت ہی ملک کو
اندھروں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے پی پی پی اور ن لیگ کے موجودہ دور
میں ملک کی اقتصادی ترقی رک گئی ہے اور بحرانوں میں اضافہ ہو گیا ہے حکمران
طبقہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے کرپشن کرنے میں مصروف ہیں آل پاکستان
مسلم لیگ کو یونین کونسل کی سطح پر مضبوط بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا
اظہار APMLجنوبی پنجاب کے صدر صاحبزادہ پیر جعفر خان ترین نے ضلعی سیکریٹری
اطلاعات محمد اسلم شاد سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس
وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے ملک و قوم کو صرف پرویزمشرف کی قیادت ہی تمام
بحرانوں سے نکال سکتی ہے
0 comments:
Post a Comment