راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) یہ کسی بارات کا منظر نہیں بلکہ فاضل پور سے راجن
پور آنے کے لئے مسافروں کا بس پر سوار ہونے کا منظر ہے۔تفصیلات کے مطابق
روزانہ ٹریفک چوک فاضل پور سے ٹریفک پولیس اورپنجاب ہائی وے پولیس کی
موجودگی میں اسی طرح مسافر راجن پور جاتے ہیں ۔جن میں زیادہ تر ضلعی دفاتر
راجن پور کے ملازمین ،طالب علم اور عدالت میں پیشی پر جانے والے ہوتے ہیں
کیونکہ ان کو ٹائم پر پہنچنا ہوتا ہے اور مجبوری کے تحت اس طرح سفر کرنا
غنیمت سمجھتے ہیں۔اس کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس،پنجاب
ہائی وے پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے راجن پور ناکام ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی
خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ یہاں اور لوڈنگ کو کم کیا جائے
اور بسوں کی تعداداور ٹائمنگ کو دفاتر اور سکول اوقات میں ٹھیک کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment